شنبه 03/می/2025

اوآئی سی کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت

ہفتہ 16-اگست-2008

اسلامی ممالک کی تنظیم اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل پروفیسر اکمل الدین اوغلو نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر مظالم اور طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر بھی اپنی گہری تشویش کا اظہارکیا۔

انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ بیگناہ کشمیریوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرے تاکہ پاکستان اور بھارت کے مابین جاری امن مذاکرات کے لئے سازگار ماحول میسر ہو۔انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کیپامالی کے خلاف اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔

مختصر لنک:

کاپی