شنبه 03/می/2025

سلام فیاض اور ایہود باراک کے درمیان اہم ملاقات

ہفتہ 16-اگست-2008

غرب اردن میں فتح کے وزیر اعظم سلام فیاض اور اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک ہفتے کے روز تل ابیب میں اہم ملاقات کررہے ہیں- مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فریقین کے درمیان یہ ملاقات اپنی نوعیت کی اہم ملاقات ہے-
 
ان مذاکرات کے دو دن بعد اسرائیلی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس ہو رہا ہے جس میں ہفتے کے روز فلسطینی حکام سے کیے گئے مذاکرات کے مختلف پہلوئوں پر غور کیا جائے گا- توقع ہے کہ سلام فیاض اور اسرائیل ان مذاکرات میں فلسطینی قیدیوں کے امور پر بات چیت کریں گے-
 
اسرائیل نے حال ہی میں جذبہ خیر سگالی کے تحت فتح کے کچھ قیدیوں کو رہا کرنے کا عندیہ دے دیا ہے- اسرائیلی اخبارات کے مطابق رام اللہ اور تل ابیب کے درمیان تسلسل کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں اور مذاکرات کا مقصد رواں سال کے اختتام تک فلسطینی ریاست کے قیام کے حتمی حل تک پہنچنا ہے-

مختصر لنک:

کاپی