شنبه 03/می/2025

مصر قیدیوں کا مسئلہ تین ماہ میں نمٹانا چاہتا ہے: اسرائیلی اخبار

ہفتہ 16-اگست-2008

اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ مصر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیدیوں کا تنازعہ تین ماہ کے اندر نمٹانا چاہتا ہے- رپورٹ کے مطابق حال ہی میں قاھرہ میں مصری خفیہ ادارے کے سربراہ عمر سلیمان اور اسرائیلی مذاکرات کار عاموس جلعاد اور حواز ڈیکل کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مصر نے اس معاملے کو تین ماہ کے اندر حل کرنے پر زور دیا-

دوسری جانب انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) بھی قیدیوں کے تبادلے میں مصر سے تعاون کرے گی- حال ہی میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے قیدیوں کے معاملے میں تاخیر کو ناکامی سے تعبیر کیا تھا، تاہم مصری حکام سے ملاقاتوں کے بعد اسرائیلی مغوی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے حوالے سے پرامید دکھائی دیتا ہے-

مختصر لنک:

کاپی