شنبه 03/می/2025

گیلاد کی رہائی کے لیے ہر قیمت دینے کو تیار ہیں: اسرائیل

ہفتہ 16-اگست-2008

اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے کہا ہے کہ تل ابیب اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پاس قید اسرائیلی سپاہی کی رہائی کے لیے ٹھوس اقدامات کررہا ہے-
 
اس سلسلے میں حالیہ دنوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے- تل ابیب میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے باراک نے کہا کہ اسرائیل گیلاد کی رہائی کے لیے ہر قیمت دینے کو تیار ہے-
 
دوسری جانب اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کی ویب سائٹ پر جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر حماس کی جانب سے گیلاد کی رہائی کے لیے پیش کردہ شرائط میں نرمی کرنے کی کوشش کررہا ہے-

مختصر لنک:

کاپی