شنبه 03/می/2025

اردن میں حالات سے تنگ چالیس افراد کی خودکشی

ہفتہ 16-اگست-2008

اردن میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران زندگی سے تنگ چالیس افراد نے خود کو موت کی وادی میں دھکیل دیا- ذرائع کے مطابق ملک میں پھیلی بے چینی، سیاسی ابتری اور بنیادی ضروریات کے فقدان نے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی ہے-

گزشتہ چھ ماہ کے دوران ملک میں پھیلی بے چینی اور اشیائے خورد و نوش کے فقدان کے باعث چار سو افراد نے خود سوزی کی کوشش کی-
 
دوسری جانب محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عوض حدیدی نے عرب خبر رساں ادارے ’’قدس پریس‘‘ کو بتایا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی خود سوزی کا رجحان گھریلو مسائل اور ملک کی ابتری کی وجہ ہے-

مختصر لنک:

کاپی