چهارشنبه 07/می/2025

اسرائیل عدالت نے صحافی کے قاتل فوجیوں کو بری کردیا

جمعہ 15-اگست-2008

اسرائیلی فوجی عدالت نے فلسطینی صحافی فضل شناعہ اور اس کے ساتھ شہید ہونے والے تیرہ فلسطینیوں کے قاتل فوجیوں کو بری قرار دیا ہے-
 
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’رائیٹرز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے فوجی وکیل افہی مینڈ بلیٹ نے کہا کہ سولہ اپریل سن دو ہزار  ٹھ کو غزہ میں فوج کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے صحافی پر فوجیوں کا حملہ غلطی سے تھا ، انہوں نے جان بوجھ کر اسے ٹارگٹ نہیں کیا- حملے سے قبل حملہ  آ ور فوجیوں نے اس کے کیمرے کو بندوق سمجھااوراس پر انہوں نے فائرنر نگ کر کے ہلاک کر دیا -صحافی کی ہلاکت پر اسرائیلی فوجی ٹربیونل میں حملہ   ور فوجیوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا –

عدالت نے چند دنوں کی مختصر سماعتوں کے بعد فیصلہ فوجیوں کے حق میں دے دیا- دوسری جانب فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک دارے’’مرکز برائے انسانی حقوق‘‘ نے اسرائیلی عدالت کے فیصلے کو جنگی جرم قرار دیا ہے- القدس میں تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ اسرائیلی عدالت کا فیصلہ فوج کے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کا حربہ ہے-

بیان میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ ستمبر سے اب تک نو صحافیوں کو شہید کیاجاچکا ہے جبکہ ایک سو ستر صحافی مختلف حملوں میں زخمی بھی ہو چکے ہیں-قابض فوج کی جانب سے صحافیوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے-

مختصر لنک:

کاپی