دوشنبه 05/می/2025

اسرائیل فلسطینیوں کا ہو لو کاسٹ کر رہا ہے: ایمنیسٹی انٹرنیشنل

جمعہ 15-اگست-2008

 انسانی حقوق کے عالمی ادارے’’ ایم نیسٹی انٹرنیشنل‘‘ نے غزہ کی پٹی کی بحرانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے-

غزہ میں ایم نیسٹی انٹر نیشنل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی سے فلسطینی عوام کی زندگی عذاب بن گئی ہے- غزہ کی اسی فیصد  آبادی بیرونی امداد پر زندگی بسر کر رہی ہے، جبکہ اسرائیل نے سرحدی بند کر کے شہریوں کا  آ خری لقمہ بھی سلب کر لیا ہے –
 
بیان میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی پر تنقید کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کا ہولوکاسٹ قرار دیا ہے- بیان میں عالمی اداروں اور بڑی طاقتوں سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ بلا تاخیر غزہ کی صورت حال کی بہتری کے لیے امداد روانہ کریں اور بھیجی گئی امداد کو غزہ تک پہنچنے کو یقینی بنائیں-

اس وقت غزہ کی پٹی میں، ایندھن، بجلی، اشیائے خور دونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے- بنیادی ضروریات کی بڑھتی ہوئی قلت نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے-

مختصر لنک:

کاپی