اسرائیل نے مقبوضہ علاقے’’ گولان‘‘میں تاریخ کی سب سے بڑی مشقیں شروع کردی ہیں- اسرائیلی ریڈیو کے مطابق گولان میں شروع کی گئی فوجی مشقوں کا افتتاح وزیر دفاع ایہود باراک اور آرمی چیف گابی اشکنازی نے کیا –
وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ نئی فوجی مشقو ں کا مقصد خطے میں طاقت کا توازن بر قرار رکھنا ہے – حکومت ملکی دفاع کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی- انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ایران، حزب اللہ، شام اور حماس جیسے دشمنوں سے واسطہ ہے، ان کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کو ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے-

آرمی چیف نے کہا کہ 2006 ء کی حزب اللہ اسرائیل جنگ کے بعد حزب اللہ نے طاقت کا تواز بگاڑنے کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں، اسرائیل ان سے لا پرواہ نہیں رہ سکتا-فوجی مشقوں میں سیکڑوں جنگی طیارے اور بری فوج حصہ لے رہی ہے-