انڈونیشا کے وزیر اطلاعات و مواصلات محمد نوح نے کہا کہ ان کی حکومت حزب اللہ کے ٹی وی چینل "المنار” کی نشریات کو روکنا لازمی خیال نہیں کرتی۔ انڈونیشیا نے لبنان کی حزب اللہ تحریک کی ٹی وی نشریات کو روکنے کے لئے امریکی دباؤ کو مسترد کر دیا۔
انڈونیشیا میں حزب اللہ کی ٹی وی نشریات دکھائی جاتی ہیں۔ حزب اللہ امریکی محکمہ دفاع کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔ محمد نوح کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت تک کسی کے خلاف اقدام نہیں اٹھاتے جب تک ہمیں یہ یقین نہ ہوجائے کہ وہ ادارہ ہمارے کسی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی جانب سے مداخلت پسند نہیں کرتے یا کسی بھی ملک کی درخواست کو جو ہمارے اصولوں کے ہم آہنگ نہ ہو قبول نہیں کرتے۔ ممد نوح نے حالیہ عرصہ میں امریکی نمائندوں سے ملاقات کے دوران اپنے موقف کی وضاحت کر دی تھی۔
یاد رہے کہ لبنان میں قائم "المنار” ٹی وی اسٹیشن نے روان سال اپریل سے انڈونیشیا میں اپنی نشریات شروع کی تھیں۔ یہ نشتریات حزب اللہ نے پی ٹی انڈوسیٹ کے ذریعہ شروع کیں۔ پی ٹی انڈوسیٹ کے ساتھ حزب نے تین سال کا معاہدہ کیا، جو سنہ 2011 میں ختم ہو گا۔ انڈونیشیا دنیا کا سب سے بڑا مسلمان ملک ہے۔ انڈونیشیا میں مسلمانوں کی آبادہ 230 میلین ہے۔