دوشنبه 05/می/2025

لبنان کے شہر طرابلس دھماکوں سے لرز اٹھا، سولہ افراد جاں بحق

بدھ 13-اگست-2008

لبنان کے شہر طرابلس میں ہونےوالے بم دھماکے میں 16 جاں بحق اور تیس افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کم از کم سات فوجی اہلکار بیان کئے جاتے ہیں۔ دو زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ دھماکے کی جگہ سے عالمی ریڈ کراس کے ذریعے نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اب تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

بیروت میں سیکورٹی حکام کے مطابق دھماکا طرابلس کی ایک مصروف شاہراہ پر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق حملہ میں فوجیوں کی ایک بس کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا میں زخمی ہونے والوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بم بس کے اندر نصب کیا گیا تھا۔

یہ دھماکا اس وقت ہوا کہ جب لبنان کے صدر مائیکل سلیمان اپنی شامی ہم منصب بشار الاسد سے ملاقات کے لئے دمشق روانہ ہو چکے ہیں۔ علاقے میں گزشتہ دنوں میں حزب اللہ اور شام کے حامی علوی قبائل اور لبنانی فوج کے درمیان خونریز جھڑپیں دیکھنے میں آئی ہیں۔ ان نسلی اور فرقہ وارانہ فسادات میں 22 افراد ہلاک جبکہ تیس سو زخمی ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی