شنبه 03/می/2025

اردن کے بادشاہ کی اچانک دورے پر بغداد آمد، عراقی وزیر اعظم سے ملاقات

منگل 12-اگست-2008

عراقی وزارت اطلاعات کے تحت کام کرنے والے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ الثانی عراق کے دورے اچانک دورے پر بغداد پہنچے جہاں انہوں نے عراقی وزیر اعظم نوری المالکی سے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ ایک اعلی سطحی اردنی وفد کی قیادت کرتے ہوئے بغداد پہنچے۔ اپنی بغداد آمد کے فوری بعد انہوں نے عراقی وزیر اعظم سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں راہمناؤں نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے مختلف طریقوں پر بھی غور کیا۔ بیان کے مطابق خوشگوار ماحول میں ہونے والے عراق۔اردن مذاکرات میں اس امر پر خوشی کا اظہار کیا گیا کہ عراق میں امن او امان کی صورتحال میں بہتری آتی جا رہی ہے۔ عراقی سیکیورٹی فورسسز کے ملک کے مخلتف حصوں میں کنڑول سنبھالنے کے بعد بحالی کے کام میں بہتری آتی جا رہی ہے۔

وزارت اطلاعات کے اعلان کے مطابق عراق لئے کے ہمسایہ عرب ممالک سے تعلقات کی بحالی ایک بڑا چیلنج ہے اور ایسے دوروں سے باہمی تعلقات میں مزید بہتری کی امید پیدا ہوتی ہے۔ اس سے قبل اردن کے شاہ نے آٹھ جولائی کو عراق کا دورہ کرنا تھا، مگر سیکیورٹی اسباب کی بنا پر یہ دورہ آخری وقت منسوخ کر دیا گیا۔

عراقی وزیر اعظم نوری المالکی امسال جون میں اردن کا سرکاری دورہ کر چکے ہیں۔ اپنے اس دورے میں انہوں نے اردنی بادشاہ کو عراق کے دورے کی باقاعدہ دعوت دی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی