شنبه 03/می/2025

گیلاد شالیت کی رہائی کے لیے فلسطینیوں کے مطالبات تسلیم کرلینے چاہیے

منگل 12-اگست-2008

اسرائیلی خفیہ ادارے کے تین سابق سربراہان نے حکومت سے فلسطینیوں کے مطالبات کے تسلیم کرتے ہوئے قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے-

تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریف کے مطابق شاباک کے سابق سربراہان عامی ایالون، یعقوب بری اور کارمی غیلون کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا اصل ہدف یرغمالی فوجی گیلاد شالیت کی زندہ رہائی ہے- سابق سربراہان کے مطابق چھوٹی عمر کے فلسطینی اسیران کی رہائی بڑی عمر کے قیدیوں کی رہائی سے زیادہ خطرناک ہے-

اخبار کے مطابق حماس گیلاد شالیت کے بدلے میں چار سو پچاس ایسے فلسطینی قیدیوں کی رہائی چاہتی ہے جو اسرائیلیوں کے قتل میں ملوث ہیں اور پانچ ایسے قیدیوں کو رہا کرانا چاہتی ہے جو کسی اسرائیلی کے قتل میں ملوث نہیں ہیں-

مختصر لنک:

کاپی