مصر کی جانب سے غزہ سے ملحقہ سرحد بند کرنے کے فیصلے کی قاہرہ حکام کو شدید تنقید کا سامنا ہے – مصر کے معروف روزنامے ’’العربی ‘‘ نے اپنے اداریے میں رفح گزرگاہ کی بندش کو غزہ کے شہریوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کا حصہ قرار دیا ہے-
اخبار کے مطابق مصر نے رفح گزرگاہ بند کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں پر چل رہاہے- دوسری جانب اخبار کے مدیر عبداللہ سناوی نے عرب خبررساں ادارے ’’قدس پریس‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ قاہرہ حکام کا رفح کراسنگ کو بند کرنا ظالمانہ اور غیر دانشمندانہ اقدام ہے-

مصری عوام اس فیصلے کی حمایت نہیں کرتے – انہوں نے کہاکہ رفح راہداری کی بندش نہ صرف انسانی نقطہء نظر کے خلاف ہے بلکہ خود مصر اور فلسطین کے درمیان طے پانے والے معاہدات کی خلاف ورزی ہے- سناوی نے مصر کی موجودہ قیادت کو رفتح سے جانبدارانہ پالیسی اپنانے کا بھی الزام عائد کیا ہے –