اسرائیلی عدالت نے فلسطینی قیدی ربیع حرب کو رہا کرنے کی اپیل مسترد کردی- اس کی کمر کے مہرے ہلنے کی وجہ سے وہ مفلوج ہے اور اس کی حالت روز بروز خراب ہو رہی ہے- عدالت کے فیصلے نے حرب کے خاندان کو مایوس کردیا جو اس کی رہائی کے بعد اسے علاج کے لیے بیرون ملک لے جانا چاہتے تھے-
حرب کے اہل خاندان نے بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج کی کئی گولیاں اس کی ریڑھ کی ہڈی اور اس کے گردے میں اس کی گرفتاری کے وقت لگی تھیں اس وقت سے وہ معذورر کرسی استعمال کررہا ہے- اور نارمل زندگی نہیں گزار رہا-
اس کی حالت کے بارے میں ایک میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ گولی نے اس کی ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچایا تھا اور اس کے گردے تک جاپہنچی تھی- انہوں نے قانونی انجمنوں اور عالمی تنظیموں خصوصاً ریڈ کراس سے اپیل کی تھی کہ اسرائیلی حکومت پر دبائو ڈالیں تاکہ حرب کی رہائی عمل میں آسکے اور اسے علاج کے لیے فلسطین سے باہر بھیجا جاسکے-