جارجیا کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہو ا ۔ روس کا کہنا ہے کہ وہ لڑائی سے پیچھے نہیں ہٹے گاجبکہ جارجیا کے صدر چند گھنٹوں میں مارشل نافذکرنے کا اعلان کریں گے ۔
جارجیا کی سرکاری افواج اورجنگ جوؤں نے جنوبی اوسشیتیا کے دارالحکومت پر اپنے کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی سفیرکا کہنا کے جارجیا میں امن فوج کے 10 اہلکار ہلاک اور30 زخمی ہوگئے ہیں
۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حمایتیوں کے خلاف جارجیا کی کارروائی برداشت نہیں کرے گااور ہلاکتوں کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔جارجیا کے سفیر نے سلامتی کونسل میں کہا کہ روس نے عالمی قوانین کو تار تار کردیا ہے اس نے جارجیا پر اپنے حملہ کرکے پوری دنیا کو چیلنج کیا ہے اور عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے روس سے کہا ہے کہ وہ جارجیا پر حملے بند کردے اور اپنی افواج واپس نکال لے۔برطانیہ، فرانس اورچین نے فریقین سے فوری طور پر جنگ بند کرنے کی اپیل کی ہے۔