لبنانی وزیر اعظم فواد سنیورہ نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لیے تمام ممکنہ کوششیں جاری رکھیں گے-
بیروت میں کابینہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’مزارع شعبا‘‘ اور ’’ٹیلہ کفر شوبا‘‘ کے علاقے اسرائیل کے قبضے میں ہیں جن کی آزادی کے لیے مزاحمت اور دیگر محاذوں پر کوششیں جاری رکھیں گے- انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قبضے میں لبنانی علاقوں کی آزادی کا تہیہ کر رکھا ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی ان کے وطن واپسی ان کا پیدائشی حق ہے- ان کی وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے- انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کے ٹھوس اقدامات اٹھائے-