شنبه 03/می/2025

یہودی آبادکاری پر یورپی یونین کی تشویش

ہفتہ 9-اگست-2008

یورپی یونین نے یہودی آبادیوں میں نئے گھروں کی تعمیر کے اسرائیلی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے- یورپی یونین کے سربراہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ مزید یہودی آبادکاری سے قیام امن کی کوششوں پر اثر پڑے گا- مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سمیت مقبوضہ اراضی پر یہودی آبادیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے-

واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے بنی یعقوب یہودی آبادی میں 400گھر بنانے کی منظوری دی ہے جبکہ بیتار ایلیت میں 286اور ہارحوما آبادی میں 130گھروں کی تعمیر کے لیے ٹینڈرڈ دیا گیاہے-
 
یورپی یونین نے اسرائیل سے یہودی آبادکاری روکنے اور امن روڈ میپ پر عمل کا مطالبہ کیاہے- یورپی یونین کے مطابق یہودی آبادکاری کی سرگرمیاں مذاکراتی عمل کے لئے خطرناک ہیں –

مختصر لنک:

کاپی