شنبه 03/می/2025

ایرانی ”تمام برائیوں کی جڑ” ہیں،اسرائیلی نائب وزیراعظم

جمعرات 7-اگست-2008

اسرائیل کے نائب وزیراعظم اور وزارت عظمیٰ کے ممکنہ امیدوارشاٶل موفاز نے کہا ہے کہ ایران تمام برائیوں کی جڑ ہے اور اس کے جوہری پروگرام سے عالمی امن کو خطرات درپیش ہیں.

کادیما پارٹی کی قیادت کےلئے انتخاب میں حصہ لینے کے اعلان کے ایک روز بعد شاٶل موفاز نے اسرائیلی ریڈیوکوانٹرویو میں کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام اسرائیل کے وجود کے لئے خطرہ رہے گا.

انہوں نے مغربی ممالک پرزور دیا کہ وہ ایران کا جوہری پروگرام ختم کرانے کے لئے اس کے خلاف سخت پابندیاں عاید کریں.

موفازنے ایران پرالزام لگایا کہ وہ یورینیم کی افزودگی بند کرنے کے لئے مغربی ملکوں کی تجاویزمسترد کر کے محض وقت گزاری کر رہا ہے.

”ایران کی گزشتہ کئی سال سے یہ حکمت عملی رہی ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی کاکام جاری رکھنے کے لئے وقت گزاری سے کام لے رہا ہے”.مسٹر شاٶل موفاز کا کہنا تھا.

اسرائیل کے نائب وزیر اعظم ایران کے خلاف اپنے سخت گیر موقف کے حوالے سے جانے جاتے ہیں .انہوں نے جون میں ایک بیان کہا تھا کہ اگر کوئی معاہدہ طے نہیں پاتا تو ایران کا جوہری پروگرام بند کرنے کے لئے اسرائیل کا حملہ شاید ناگزیر ہو.

59 سالہ شاٶل موفازنے گزشتہ روز17ستمبر کو کادیما پارٹی کے قائد کا انتخاب لڑنے کا بھی اعلان کیا ہے .رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق وزیر خارجہ زیپی لیفینی کو شاٶل موفاز پر معمولی برتری حاصل ہے اور کادیما پارٹی کے بعض حامیوں کا کہناہے کہ ماضی میں فوج سے تعلق کی بناپر وہ انتخاب جیت سکتے ہیں.

شاٶل موفاز اسرائیل کے قیام کے سال، 1948ء میں ایران میں پیدا ہوئے تھے اور نوسال کی عمر میں اپنے خاندان کے ہمراہ اسرائیل منتقل ہوگئے.وہ اسرائیل کےچیف آف آرمی سٹاف اور بعد میں وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں.

مختصر لنک:

کاپی