شنبه 03/می/2025

اسرائیل فلسطینی علاقوں کی ناکہ بندی ختم کرے : فلسطینی ڈونر کانفرنس

جمعرات 7-اگست-2008

فلسطینی ڈونر کانفرنس کے ارکان نے مطالبہ کیاہے کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں کی ناکہ بندی ختم کرے۔پیرس میں فلسطینی ڈونر کانفرنس کے اراکان نے کہاہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے علاقے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پرناکہ بندی کے باعث فلسطینی معیشت تباہ حالی کا شکار ہے۔

انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیاکہ مغربی کنارے اور غزہ پر عائد ناکہ بندی ختم کرلے تاکہ فلسلطینی معیشت کو درپیش مشکلات ختم ہوں۔گزشتہ سال دسمبر میں پیرس منعقد ہونے والی فلسطینی ڈونر کانفرس میں کہاگیا تھا کہ فلسطینی علاقوں کی تعمیر وترقی کے لیے تین سال کے اندراندر7.7بلین امریکی ڈالر جمع کئے جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی