اسرائیلی اعلی عدالت نے وزیراعظم ایہوداولمرٹ کو جبری مستعفی کرنے کی دھمکی دی ہے- عدالت نے ایہود اولمرٹ کو نوٹس بھیجا ہے کہ اگر انہوں نے پولیس سے تعاون کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیا تو انہیں جبراً مستعفی کردیا جائے گا-
عدالت نے یہ نوٹس صحافی یوآف یتسحاق کی درخواست کے جواب میں ارسال کیاہے- درخواست میں الزام لگایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کرپشن کے حوالے سے جاری تفتیش میں پولیس تفتیش کاروں کو دیئے گئے وقت کی پابندی نہیں کرتے-
پولیس اہلکار تفتیش کے لیے دو ہفتے کے بعد کا وقت رکھتے ہیں لیکن اسرائیلی وزیراعظم وقت آنے پر تفتیش کاروں کو اپنی مصروفیت کا بہانہ بنا کر ٹال دیتے ہیں اور ایک آدھ گھنٹہ ملاقات کرتے ہیں- درخواست گزار نے مطالبہ کیاہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ اپنی مصروفیات کی ڈائری پولیس کو دے دیا کریں تاکہ مناسب وقت دیکھ کر تفتیش کا وقت طے کیا جائے-