شنبه 03/می/2025

شام حماس اور حزب اللہ کی مدد بند کرے :اسرائیل

بدھ 6-اگست-2008

اسرائیلی وزیر خارجہ زپی لیونی نے شام پر زور دیا ہے کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور لبنانی حزب اللہ کی مدد بند کرے- 

تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شام کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں-  ہماری خواہش ہے کہ تہران اور دمشق کے درمیان تعلقات کم ازکم اور تل ابیب اور دمشق میں مضبوط ہوں-
 
تاہم اس مقصد کے لیے دمشق کو حزب اللہ اور حماس کی مدد ختم کرنا ہوگی-  انہوں نے عالمی طاقتوں سے ایران کی معاشی ناکہ بندی مزید سخت کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی