شنبه 03/می/2025

تہران برلن گیس معاہدے پر اسرائیل کا احتجاج

بدھ 6-اگست-2008

اسرائیل نے ایران اور جرمنی کے درمیان گیس پائپ لائن معاہدے پر سخت احتجاج کیا ہے-  اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں قائم جرمنی کے سفارت خانے میں ایک احتجاجی یادداشت پیش کی ہے‘ جس میں تہران برلن گیس معاہدے پر اپنی تشویش سے آگاہ کیاگیا- 

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایران اور برلن گیس پائپ لائن کے ایک سوملین یورو کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں- اسرائیل کا کہناہے کہ جرمنی اور ایران کے درمیان طے پانے والا معاہدہ تہران پر عالمی اقتصادی پابندیوں کے خلاف ہے-

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے اعلی سطحی حکام آئندہ چند دنوں کے اندر اندرجرمن حکام سے ملاقات کرکے اس معاہدے پر نظر ثانی کرانے کی کوشش کریں گے –

مختصر لنک:

کاپی