شنبه 03/می/2025

صومالیہ میں بم دھماکا: 13 افراد ہلاک،50 زخمی

پیر 4-اگست-2008

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اتوار کے روزسڑک کے کنارے رکھے بم کے دھماکے میں تیرہ افراد ہلاک اور پچاس کے قریب زخمی ہوگئے ہیں.

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین ہیں جو سڑک پر صفائی کا کام کررہی تھیں. عینی شاہدین نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا دارالحکومت کے علاقے وابیری میں صدارتی محل کی جانب جانے والی شاہراہ پر ہوا جس سے نو خواتین ہلاک ہوئی ہیں اورشدید زخمی خواتین سے بھری ایک منی بس ہسپتال لے جائی گئی ہے.

شہر کے مرکزی مدینہ ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ ”ان کے پاس 46 زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں زیادہ تر کی حالت نازک ہے جبکہ دو خواتین اوردو مرد ایمرجنسی روم میں دم توڑ گئے ہیں”.صومالیہ میں مزاحمت کارعبوری انتظامیہ اور اس کے اتحادی ایتھوپیا کے فوجیوں پر کم وبیش روزانہ ہی حملے کررہے ہیں .

گزشتہ سال خانہ جنگی کا شکار ملک میں ایتھوپیا کی فوج کے داخلے کے بعد تشدد کے واقعات میں 8ہزار شہری ہلاک اور ایک لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں.

مختصر لنک:

کاپی