سوڈان اور چاڈ نے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کرلیا ہے- لیبیاکے صدر معمر قذافی کے توسط سے دونوں فریقین کے درمیان مصالحتی معاہدہ طے پا گیا ہے-
سوڈان کی سرکاری خبررساں ایجنسی سونا نے لیبیا کے صدر کے خصوصی نمائندے عبدالسلام تربکی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چاڈ اور سوڈان کے صدور سے ملاقاتوں کے بعد مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں- معمر قذافی کی تجاویز پر چاڈاور سوڈان کے صدر ادریس دیبی اور عمر البشیرنے اتفاق کیاہے-

معاہدے کے مطابق سوڈان چاڈ کی داخلی مشکلات کے حل کے لیے مدد کرے گاجبکہ چاڈ سوڈان سے مل کر ڈارفور کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرے گا-