شنبه 03/می/2025

ایران دشمنوں کا مقابلہ اپنی طاقت سے کرے گا،احمدی نژاد

ہفتہ 2-اگست-2008

.ایران کے صدر احمدی نژاد نے مغربی ممالک جانب سے ایٹمی پروگرام کو منجمند کئے جانے کیلئے دو ہفتوں کی ڈیڈ لائین کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دشمنوں کا مقابلہ اپنی طاقت سے کرے گا ۔

مغربی ممالک کی جانب سے ایران کو ڈیڈ لائین 19جولائی کو دی گئی تھی ۔ایر ان کے علاوہ روس نے بھی دو ہفتوں کی ڈیڈ لائین کی مخالفت کی ہے ۔ احمد ی نژاد نے ڈیڈ لائن کے ختم ہونے سے عین پہلے دیئے گئے بیا ن میں کسی ملک کا نام لئے بغیر کہا کہ ایٹمی پروگرام تو محض ایک بہانہ ہے۔

اصل بات یہ ہے کہ مغربی طاقتیں ایران کو گزشتہ 30سال سے شکست دینے کی کوشش کررہی ہیں او ر ناکامی پر جواز تراشے جاتے ہیں ۔ ایرانی میڈیا کے ذریعے دیئے جانے والے بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ ایران اپنے دشمنو ں سے نمٹنے کیلئے کس قسم کی طاقت استعمال کرے گا ۔

مختصر لنک:

کاپی