ڈیموکریٹک امریکی صدارتی امیدوار باراک اوباما نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے بات چیت نہ کرنے کی بش کی پالیسی کی حمایت کی ہے-
انہوں نے کہا کہ وہ ایران سے بات چیت کریں گے، لیکن حماس سے بات چیت نہیں ہوگی- باراک اوباما نے امریکہ کی ٹیکساس ریاست میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی جماعت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے جو دنیا میں موجود ریاست کو تسلیم نہیں کرتے- باراک اوباما کا اشارہ اسرائیل کی طرف تھا-
انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اسرائیل حماس سے کیوں نہیں بات چیت کرتا- انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال اہم بات یہ ہے کہ مشرق وسطی میں قیام امن کے عمل کی کوششیں ہونی چاہئیں-