شنبه 03/می/2025

نئی حکومت بنا کر پالیسی تبدیل کروں گی: زیپی لیونی

جمعہ 1-اگست-2008

اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی نے کہا ہے کہ  ئندہ موسم سرما میں نئی حکومت میں انہیں وزیر اعظم منتخب کیاگیا تو وہ خطے میں قیام امن کے لیے نئی پالیسی ترتیب دیں گی-
 
اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اولمرٹ کے سربراہ حکومت ے عہدے سے سبکدوشی کے بعد پارٹی صدر کے لیے خود کو پیش نہیں کریں گے- زیپی نے کہا کہ دو ماہ کے اندر اندر نئی حکومت کے لیے کام مکمل کر لیاجائے گا – ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے چار سال تک خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں، انہیں بیرون ملک مختلف مہمات سونپی گئی تھیں-
 
تاہم انہوں نے ان مہمات کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا- یاد ر ہے کہ وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے وزارت عظمی کے عہدے سے استعفی دینے کے اعلان کے بعد متوقع طور پر زیپی لیوینی کا نئے وزیر اعظم کے لیے نام لیا جا رہا ہے-

مختصر لنک:

کاپی