شنبه 03/می/2025

اٹیمی پروگرام پر مذکرات میں کسی ڈیڈ لائن پر بات نہیں ہوئی: ایران

جمعرات 31-جولائی-2008

ایران کے وزیر خارجہ منوچر متقی نے کہا ہے کہ اٹیمی پروگرام سے متعلق یورپی یونین کے ہاوئر سولانہ سے مذکرات میں ایران نے کسی ڈیڈ لائن پر بات چیت نہیں کی ہے۔

تہران میں غیر وابستہ تحریک کی دو روزہ کانفرنس کے اختتام پر نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منوچر متقی کا کہنا تھا کہ یورپین یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ ہاوئیر سولانا کی جانب سے ایران کے اٹیمی پروگرام کے متعلق تیارہ کردہ دستاویز پر مزید بات چیت کے لیے ایران کے موقف کو بھی سنا جائے۔ان کا کہنا تھاکہ اٹیمی پروگرام کے متعلق جینوا مذکرات کے بعد ایران کو اس مسئلے پر ایک طرف دھکیلا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپین یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ ہاوئیر سولانا کے ساتھ مذکرات میں اٹیمی پابندی سے متعلق کسی ڈیڈ لائن پر بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی