اسرائیل کے ایک اعلی سطحی فوجی اہلکار نے اعتراف کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت کی تحویل میں جنگی قیدی گیلاد شالیت کی رہائی میں ایک اہم رکاوٹ اسرائیل کا داخلی بحران ہے-
اسرائیلی اخبار ’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلی سطحی عسکری اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ قاھرہ میں مصری اور اسرائیلی حکام کے درمیان گیلاد شالیت کی رہائی بارے اہم بات چیت ہوئی لیکن وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث تنازعے نے گیلاد کی رہائی میں رکاوٹ پیدا کی اور قاھرہ میں ہونے والی بات چیت میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی-
رپورٹ کے مطابق گیلاد کی رہائی کے حوالے قائم اسرائیلی کمیٹی اپنی اب تک کی کارکردگی سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کرے گی، تاہم اس تنازعے کے فوری حل کے امکانات کم ہی دکھائی دیتے ہیں-