شنبه 03/می/2025

اسرائیل کا امریکہ سے اقتصادی پابندیاں مزید سخت کرنے کا مطالبہ

جمعرات 31-جولائی-2008

اسرائیل نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران بارے پالیسی میں نرمی نہ برتی جائے بلکہ اس کا جوہری پروگرام روکنے کے لیے اس پر اقتصادی پابندیاں مزید سخت کی جائیں-

ان خیالات کا اظہار اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب رابرٹ گیٹس سے ملاقات کے دوران کیا- انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ایران کا جوہری پروگرام خطرناک حدود میں داخل ہو چکا ہے- اس کے ساتھ نرمی برتنا اسے ڈھیل دینے کے مترادف ہے-
 
انہوں نے کہا کہ ایران کا طاقت کا حصول خطے میں توازن طاقت کے بگڑنے کا باعث ہے- ایران کے جوہری پروگرام سے صرف اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک ہی کو خطرہ نہیں بلکہ پوری دنیا کو اس کے جوہری پروگرام سے خطرہ ہے- باراک نے کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف سخت کارروائی کے حق میں ہے اور تہران کو کسی بھی ڈھیل دینے کے خلاف ہے-

مختصر لنک:

کاپی