امریکی یہ رپورٹ رواں سال کے آخر تک تیار کرلی جائے گی- اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا دعوی ہے کہ امریکی رپورٹ پر اسرائیلی اثر مثبت ہوگاجو امریکہ اور اس کے حلیفوں کے مفاد میں ہوگا- امریکی خفیہ ادارے کی جانب سے گزشتہ سال جاری کی جانے والی رپورٹ کے اندازے غلط تھے- رپورٹ میں کہاگیاتھاکہ ایران نے جوہری اسلحہ کے لیے یورینیم کی افزودگی 2003ء سے بند کردی ہے-
واضح رہے کہ اسرائیلی چیف آف آرمی اسٹاف نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کیااور انہوں نے امریکہ میں مکمل ایک ہفتہ گزارا – اسرائیلی ذرائع کے مطابق گابی اشکنازی کا دورہ واشنگٹن کامیاب رہا ہے اور امریکہ نے ان کے موقف سے اتفاق کیاہے-
دورہ امریکہ کے موقع پر اسرائیلی فوج کے اسٹریٹجک شعبہ کے سربراہ جنرل یوسی ہائمان بھی گابی اشکنازی کے ہمراہ تھے اور انہوں نے ایرانی جوہری اسلحہ کے متعلق رپورٹ پیش کی- اسرائیلی وزیر دفاع ایہودباراک کے آئندہ دورہ امریکہ میں جن موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ان میں ایرانی جوہری اسلحہ سرفہرست ہوگا- واضح رہے کہ آئندہ چند روز میں اسرائیلی وزیر دفاع ایہودباراک‘ وزیر ٹرانسپورٹ اور نائب وزیراعظم شاؤل موفاذ امریکہ کا دورہ کریں گے –