اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات چیت کیلئے آج سے امریکہ کا دورہ شروع کررہے ہیں-
ترجمان اسرائیلی وزارت دفاع نے بتایا کہ وزیر دفاع ایہود باراک سینئر امریکی حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی امور پر تبادلہ خیال کریں گے- اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام اہم ایجنڈا ہوگا-

ترجمان نے دورے کے ایجنڈے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع ایہود باراک امریکی نائب صدر ڈک چینی، وزیر خارجہ کنڈولیزارائس، کانگریسی اراکین اور سینئر دفاعی حکام سے ملاقات کریں گے-