اسرائیلی ذرائع نے وزیر دفاع ایہود باراک اور مغربی کنارے کے جنین شہر کے مئیر اور فلسطینی قومی سلامتی کے ڈائریکٹر سلیمان عمران کے درمیان ملاقات کا انکشاف کیا ہے-
یہ ملاقات جنین کے قریب صنعتی علاقے میں ہوئی- ملاقات میں صنعتی علاقے میں فتح کی دوبارہ واپسی کے امکان پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے-
ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کے ہمراہ نائب چیف آف آرمی سٹاف ڈان ھارئیل، مغربی کنارے میں شہری انتظامیہ کے سربراہ جنرل یو آف مردکائے اور مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج کے کمانڈر نوعام تیبون بھی تھے-