اسرائیلی اٹارنی جنرل مینی مزوز نے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کی حکومت مزید چلنے کے امکانات کم قرار دیا ہے-
انہوں نے کہاکہ اولمرٹ کے خلاف جاری کرپشن کی تحقیقات کے تناظر میں وزیراعظم کا مزید کام کرنا مشکل ہوگیاہے- ایہوداولمرٹ کے خلاف چالبازیاں کی جار ہی ہیں- واضح رہے کہاسرائیلی وزیراعظم کے خلاف کرپشن کے الزامات ہیں اور اس سلسلے میں ان سے تفتیش جاری ہے- صرف دو ماہ کے عرصے میں وزیراعظم سے چار مرتبہ تفتیش کی گئی ہے-
دوسری جانب ایہوداولمرٹ نے کرپشن کے سب سے بڑ گواہ امریکی تاجر موریس تالنسکی پر جھوٹ کا الزام لگایاہے- انہوں نے کہاکہ موریس تالنسکی پر جھوٹا ہے اور اس نے بے بنیاد کہانی گھڑی ہے-
اسرائیلی وزیراعظم نے مدعی موشے لاڈور پر بھی تنقید کی ہے اور کہاکہ موشے لاڈور نے عدالت کوامریکی تاجر سے پوچھ گچھ کرنے پر مجبور کیا حالانکہ اس کی ضرورت نہیں تھی-