شنبه 03/می/2025

گیلاد کی رہائی سے قبل برغوثی کی رہائی کا امکان

اتوار 27-جولائی-2008

اسرائیلی حکومت نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے قبل فتح کے مرکزی اسیر راہنما مروان برغوثی کی رہائی پر غور شروع کیا ہے-
 
اسرائیلی اخبار ’’معاریف ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یہ فیصلہ محمود عباس اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقاتوں کے بعد کیاہے- گوکہ اب اس پر حتمی رائے ظاہر نہیں کی گئی تاہم امکان ہے کہ اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی بازیابی سے قبل مروان برغوثی کو رہا کردے-
 
مروان کی رہائی سے صدر محمود عباس کو تقویت حاصل ہوگی – رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزراء بھی اس معاملے میں غور کرکے حکومت کو اپنی  آراء سے آگاہ کریں گے –

مختصر لنک:

کاپی