شنبه 03/می/2025

مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر پر بان کی مون کی تشویش

اتوار 27-جولائی-2008

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مغربی کنارے کے شمالی حصے میں اگوار علاقے میں بیس نئی یہودی آبادیوں کی تعمیرکے منصوبے پر اپنی تشویش کااظہار کیاہے-

اقوام متحدہ کی ایک ترجمان مچل فونتاس نے کہاہے کہ بان کی مون‘ اس پر بات پر زور دے چکے ہیں کہ ان رہائشی بستیوں کی تعمیر یا ان میں اضافہ عالمی قانون اور اسرائیل کے ان وعدوں کی خلاف ورزی ہے کہ جو اسرائیل نے ’’نقشہ راہ ‘‘ منصوبہ کے تحت کئے تھے-

ترجمان نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ نئی بستیوں کی تعمیر روک دینے کے بارے میں عالمی برادری کے مطالبے پر عمل درآمد کریں- نیز مارچ 2001ء کے بعد جوبستیاں تعمیر کی گئی ہیں ان کو مسمار کردیا جائے-
 
اسرائیلی حکومت کے افسران نے اعلان کیاتھاکہ اسرائیل اگوار کے علاقے میں 20 رہائشی یونٹ تعمیر کررہاہے- اس منصوبے کے  آغاز سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع کی منظوری درکار ہے-

مختصر لنک:

کاپی