شنبه 03/می/2025

سابق اسرائیلی وزیردفاع سمیت 6 شخصیات کے خلاف وارنٹ گرفتاری

ہفتہ 26-جولائی-2008

اسپین کی عدالت نے جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیل کی 6 اعلی فوجی اور سیاسی شخصیات کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں-
 
ان شخصیات میں میں اس وقت کے وزیردفاع بنیامین الیعزر‘وزیرداخلہ اور خفیہ ادارے شاباک کے سربراہ  آفے دیختر اور فضائیہ کے سربراہ ڈان حالوٹس شامل ہیں- ڈان حالوٹس نے اسرائیلی فضائیہ کو قسام بریگیڈ کے کمانڈر صلاح شحادہ کے گھر پرایف 16سے بمباری کا حکم دیاتھا-

جس سے صلاح شحادہ ‘ان کی بیوی اور بچی اور 16پڑوسی شہید ہوگئے تھے- اسپین کی عدالت نے یہ فیصلہ انسانی حقوق کے ادارے میں امیچ آرکی دائرہ کردہ درخواست کے تناظر میں کیا ہے-

مختصر لنک:

کاپی