شنبه 03/می/2025

برغوثی کی رہائی صدر عباس کے لیے خطرناک ہوگی: شاباک

جمعرات 24-جولائی-2008

اسرائیلی داخلی سلامتی کے متعلق خفیہ ادارے ’’شاباک‘‘کے سربراہ یووال ڈیسکن نے کہاہے کہ فتح کے اسیر رہنما مروان برغوثی کی رہائی صدر محمود عباس کے لیے کمزوری کا باعث ہوگی-
 
اسرائیلی کابینہ (کنیسٹ) میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حالیہ جنگ بندی کا فائدہ اسرائیل کے بجائے حماس کو ہوا ہے اور حماس اس سے غزہ کے دور دراز علاقوں میں بھی اپنا نیٹ ورک مضبوط کررہی ہے-

یووال نے مزید کہاکہ اسرائیل کے پاس غزہ کا فوجی کنٹرول دوبارہ سنبھالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں‘ اگر مزاحمت کاروں کو مزید موقع دیا گیا تو اسرائیل کو درپیش خطرات بڑھ سکتے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی