اسرائیل نے القدس میں بلڈوز ر کے ذریعے کئے گئے حملے کے بعد سیکورٹی سخت کرتے ہوئے فلسطینی ڈرائیوروں کے گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کردی ہے –
ذرائع کے مطابق حکام نے القدس کے جنوب مشرقی علاقے عبد اور طوباس میں بڑی تعداد میں شاہراؤں اور اہم مقامات پر فوج تعینات کردی گئی ہے-
دوسری جانب القدس کے مختلف شہروں میں فلسطینی ڈرائیوروں کے ہاتھوں انیس اسرائیلیوں کے کچلے جانے کے بعد یہودی آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں پر حملے شروع کردیئے ہیں- القدس میں قائم ایک یہودی سکول کے طلبہ نے فلسطینی شہریوں پر پتھراؤ بھی کیا-