شنبه 03/می/2025

بارک اوباما کا مقبوضہ بیت المقدس میں اچانک دیوار گریہ کا دورہ

جمعرات 24-جولائی-2008

امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدواربارک اوباما نے جمعرات کی صبح مقبوضہ بیت المقدس میں یہود کے مقدس مقام دیوارغربی .دیوار گریہ کا اچانک دورہ کیا اور اسرائیل کو اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا ہے.

اوباما نے یہودی علامت سکل کیپ پہن رکھی تھی .انہوں نے وہاں عبادت کی اور دیوار پر اپنا پیغام لکھا جبکہ ایک ربی نے مقدس شہر میں امن سے متعلق تورات میں سے کلام پڑھا.

جونہی اوباما دیوارغربی کے قریب کھڑے ہوئے تو وہاں عبادت کرنے والے ایک یہودی نے نعرہ بلند کیا:”اوباما یروشیلم ،بیت المقدس برائے فروخت نہیں ہے” اور ”یروشیلم ہماری سر زمین ہے”.

بارک اوباما نے گزشتہ روز اسرائیل اور اس کے امریکا میں مقیم یہودی حامیوں کو یقین دلایا تھا کہ وہ صہیونی ریاست کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور امن بات چیت میں فلسطینیوں کو رعایتیں دینے کے لئے بھی اس پر کوئی دباٶنہیں ڈالیں گے.

اسرائیل کے قیام اوراس کی ترقی کو ایک معجزہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے اسے اپنی ہر طرح کی حمایت کی یقین دہانی کرائی جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی قیادت کے ساتھ ملاقات میں ایسی کسی گرم جوشی کا مظاہرہ نہیں کیا اور فلسطینیوں سے سرد مہری کا رویہ اختیار کیا.

مختصر لنک:

کاپی