شنبه 03/می/2025

حماس اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرے: ٹونی بلیئر

بدھ 23-جولائی-2008

مشرق وسطی کے حوالے سے چار رکنی بین الاقوامی کمیٹی کے نمائندے اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے کہاہے کہ اسرائیل کوتسلیم کئے جانے کے بغیر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے براہ راست رابطے نہیں کئے جائیں گے- 

انہوں نے برسلز میں یورپی یونین کے وزراء خارجہ کے اجلاس کے موقع پر کہاکہ حماس کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرلے- ٹونی بلیئر نے مزیدکہاکہ رواں سال کے آخر تک مشرق وسطی کے تنازع کو حل کیا جاسکتاہے اور دو آزاد ریاستوں کا قیام ممکن ہے- لیکن یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے-

ٹونی بلیئر نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے یورپی یونین اور فلسطینیوں کے درمیان رابطے میں ہیں-

مختصر لنک:

کاپی