شنبه 03/می/2025

اردن سے امدادی اشیاء کا قافلہ غزہ کی طرف روانہ

منگل 22-جولائی-2008

اردن کے ملازمین کی یونین کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے امدادی اشیاء کا قافلہ غزہ کی طرف روانہ ہوگیاہے- اس قافلے میں امداد ی اشیاء کے 13ٹرک ہیں-

یونین کے سربراہ زہیر ابو فارس نے کہاکہ اردن کے ملازمین کی طرف سے فلسطینی بھائیوں کے لیے امدادی اشیاء کا دوسرا قافلہ ہے- امدادی اشیاء میں خوراک کے علاوہ دوائیاں بھی ہیں جو غزہ کے محصور فلسطینیوں تک پہنچائی جائیں گی-

انہوں نے مزید کہاکہ یونین کی جانب سے غزہ میں فلسطینی ہسپتالوں کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر مالیت کے طبی آلات بھی فراہم کئے گئے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی