اسرائیل کی داخلہ سیکورٹی کے وزیر آفے دیختر نے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری حسن نصراللہ اور حال ہی میں رہائی پانے والے مجاہد سمیر قنطار کوشہید کرنے کی دھمکی دی ہے-
آفے دیختر نے حزب اللہ سے قیدیوں کے تبادلے میں اسرائیلی مغوی فوجیوں کی باقیات وصول کرنے کے حوالے سے کہاکہ ہم جو اس وقت تکلیف محسوس کررہے ہیں- وقت اسے دور کردے گا-
انہوں نے اسرائیلی ریڈیو سے بیان میں مزید کہاکہ حسن نصراللہ اور سمیر قنطار کو اگر شہید کرنے کا فیصلہ کیاگیا تو اس کے لیے راستہ تلاش کرلیا جائے گا- الشیخ احمد یاسین کو بھی ختم کرنے سے پہلے دو دفعہ گرفتار کرکے چھوڑا گیاتھا- لہذا اگر سمیر قنطار کو اسرائیل نے رہاکیا ہے تو وہ اس کو نشانہ بنانابھی جانتاہے –