شنبه 03/می/2025

اب حماس کے مطالبات میں اضافہ ہوگا:اسرائیلی وزیر

اتوار 20-جولائی-2008

اسرائیلی وزیرعامی ایالون نے کہاہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بعد اب اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)اپنے مطالبات میں اضافہ کردے گی-
 
انہوں نے اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو میں کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مغوی فوجی گیلادشالیت کی رہائی کے مذاکرات میں تیزی لائے – ان کے خیال میں حالات اسرائیل کے موافق نہیں ہیں- واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں-

مختصر لنک:

کاپی