اسرائیل نے اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) سے مذاکرات کا سلسلہ ازسرنو شروع کرنے کا اعلان کیا ہے- اسرائیلی ریڈیو کے مطابق گیلاد شالیت سے متعلق اسرائیل عہدیدار عوفر ویگل آئندہ ہفتے مصری خفیہ ادارے کے سربراہ اور حماس اسرائیل کے درمیان معاہدے کے ثالث عمر سلیمان سے بات چیت کریں گے-
بات چیت میں قیدیوں کے معاملے کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا- عمر سلیمان سے اسرائیلی مذاکرات کے بعد حماس قیادت بھی مذاکرات کرے گی- رپورٹ کے مطابق اسرائیل قاہرہ پر دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ حماس 450 قیدیوں کی فہرست میں ردوبدل کرے-