سرحدوں کی نگرانی میں بہتری لانے کے لیے اسرائیل نے نیشنل امیگریشن اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے- وزارت خارجہ کے ترجمان حنان شلاین نے کہا ہے کہ اسرائیلی سرحدوں اور امیگریشن کا صرف یہی ایک ادارہ ہوگا جو وزیر داخلہ مشیر شطریت کے زیر کنٹرول ہوگا-
اس میں امیگریشن کے امور کے متعلق سولہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی- جس میں وزارت داخلہ کے ملازمین، پولیس اور سرحدی گارڈز کے ایک ہزار اہلکار شامل ہوں گے- حنان شلاین نے کہا کہ اس ادارے کے قیام سے اسرائیل میں آنے جانے والوں کی اچھی طرح نظر رکھی جاسکے گی-