شنبه 03/می/2025

صحرائے سیناء میں القاعدہ داخل ہوگئی ہے تمام اسرائیلی شہری علاقہ چھوڑ دیں

ہفتہ 19-جولائی-2008

انسداد دہشت گردی کی اسرائیلی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ مصر کے جزیرہ نما سیناء میں داخل ہوچکی ہے- سیناء کا سفر کرنے والوں کو جان کا خطرہ ہوسکتا ہے-
 
اسرائیلی ٹی وی نے انسداد دہشت گردی کی کمیٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ القاعدہ اسرائیل کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے لیے جزیرہ نماء سینا میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے-

انسداد دہشت گردی کی کمیٹی نے تمام اسرائیلیوں کو فوری طور پر جزیرہ نماسیناء چھوڑ نے کا کہا ہے- کیونکہ سیکورٹی فورسز کے پاس جو معلومات ہیں وہ کوئی سرسری معلومات نہیں ہیں بلکہ متعین معلومات ہیں جو انتہائی خطرناک ہیں-

مختصر لنک:

کاپی