اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان کی وادی بقاع میں جدید طرز کے راڈار نصب کرلیے ہیں-
اخبار کی رپورٹ کے مطابق وادئ بقاع میں نصب یہ راڈار ایک طرف بحر متوسط اور دوسری طرف شام کے شہر دمشق تک فضاء میں موجود کسی بھی نقل و حرکت کا پتہ لگا سکتے ہیں- رپورٹ میں اسے حزب اللہ کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے- رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے 2006ء کی جنگ کے بعد سب سے بڑی دفاعی حکمت عملی میں کامیابی حاصل کی ہے-
وادئ بقاع کے علاوہ حزب اللہ نے جبل حسنین میں بھی ایک راڈار نصب کیا ہے- سطح سمندر سے اس راڈار کی اونچائی 26 کلومیٹر ہے جو اسرائیلی شہروں کی حرکات و سکنات کا بھی اندازاہ لگا سکتی ہے-