جرمنی کے ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت اسرائیل اپنے دو فوجیوں کے عوض پانچ قیدیوں کو رہا کرے گا جبکہ ایک فوجی کی باقیات کے بدلے دو سو سے زائد عرب باشندوں کی لاشیں حزب اللہ کے حوالے کرے گا ان تمام افراد کو اسرائیل میں داخلے کے الزام میں قتل کیا گیاتھا، اسرائیلی قید سے رہائی پانے والوں میں چھیالیس سالہ فلسطینی شہری سمیر قنطار بھی شامل ہے جسے اسرائیل فوج نے سترہ سال کی عمر میں حراست میں لیا تھا دیگر چار قیدی لبنانی شہری ہیں، قیدیوں کے تبادلے کا عمل کئی گھنٹے جاری رہے گا ،
اسرائیل اپنے فوجیوں کی شناخت کے بعد قیدیوں اور باقیات کی سپردگی کرے گا ۔قیدیوں کے تبادلے اس تاریخی موقع پر لبنان میں عام تعطیل ہے، اس سے پہلے بھی حزب اللہ چند اسرائیلی فوجیوں اور ان کی باقیات کے بدلے بڑی تعداد میں فلسطینی اور لبنانی قیدیوں کو رہا کراچکی ہے