شنبه 03/می/2025

غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے بحیرہ روم کانفرنس کی خاموشی کی مذمت

بدھ 16-جولائی-2008

غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے یورپی مہم نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ یونین برائے بحیرہ روم کانفرنس فلسطینی لوگوں کے مصائب و مشکلات کا ذکر کیے بغیر ختم ہوگئی ہے جبکہ غزہ کی پٹی کے لوگ آزمائشوں اور ناکہ بندی کے تیسرے سال میں داخل ہوگئے ہیں-
 
مہم نے بحیرہ روم کانفرنس کے صدر نکولس سرکوزی اور مصری صدر حسنی مبارک کے نام ایک پیغام بھیجا ہے جس میں کہا ہے کہ غزہ بھی بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ہے – اس کانفرانس میں ان لوگوں کا تذکرہ ہونا چاہیے تھا کہ جو دو برس سے زائد عرصے سے جبر و تشدد برداشت کررہے ہیں اور ناکہ بندی کی وجہ سے دو سو افراد شہید ہو چکے ہیں-
 
انہوں نے کہا کہ بحیرہ روم کانفرنس کو مطالبہ کرنا چاہیے تھا کہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کیا جائے- انہوں نے مطالبہ کیا کہ مصر اور غزہ میں رفح راہداری کو کھول دینا چاہیے تاکہ اس راہداری کے ذریعے مسافر بآاسانی آر پار جاسکیں-

مختصر لنک:

کاپی